ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پلوامہ حملہ: اویسی نے مودی ۔راج ناتھ سے پوچھا کیا بیف بریانی کھا کر سوئے تھے؟

پلوامہ حملہ: اویسی نے مودی ۔راج ناتھ سے پوچھا کیا بیف بریانی کھا کر سوئے تھے؟

Sun, 24 Mar 2019 21:09:15    S.O. News Service

نئی دہلی، 24 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) چیف اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پوچھا ہے کہ کیا پلوامہ حملے کے دوران دونوں بیف بریانی کھا کر سوئے ہوئے تھے؟ اویسی نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔اویسی نے کہا کہ بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائی حملے میں 250 دہشت گرد مارے گئے،پھر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ این ٹی آرپی نے موقع پر 300 سیل فون ٹیپ کئے۔اویسی نے پوچھا کہ مو دی حکومت کو بالاکوٹ میں 300 سیل فون تو نظرآ گئے لیکن ان کی ناک کے نیچے ہوئے پلوامہ حملے میں استعمال کیا گیا 50 کلو آر ڈی ایکس نہیں دکھا۔کیا وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بیف بریانی کھا کر سوئے ہوئے تھے؟۔

اسد الدین اویسی حیدرآباد سے لوک سبھا انتخاب لڑنے والے ہیں۔انہوں نے اے این آئی کو بتایا کہ میری جنگ ان قوتوں سے ہے جو ملک میں بھائی چارہ اور سیکولر ازم کو مسلسل ختم کر رہے ہیں،اگر کوئی کہتا ہے کہ ملک میں دو قومی پارٹیاں ہیں، تو میں کہوں گا نہیں،یہاں ایک ہی قومی پارٹی بی جے پی ہے، دوسری تو 1.5 بی جے پی ہے،بی جے پی اور کانگریس میں کوئی فرق نہیں ہے۔بتا دیں کہ جموں و کشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 40 سی آر پی ایف جوانوں کی موت ہو گئی تھی۔اس حملے میں جیش محمد کے خود کش حملہ آور نے اپنی گاڑی میں 100 کلو سے زیادہ آرڈی ایکس بھر کر فوجی فورسز کی بس سے ٹکرا دیا تھا۔


Share: